اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روئٹر کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت نے رضوان احمد کو آئي ایس آئي کا نیا سربراہ معین کیا ہے۔ رضوان اختر پہلی اکتوبر سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ رضوان اختر جنوبی وزیرستان میں مسلح مخالفین کے خلاف آپریشن میں کافی تجربہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران پاکستانی فوج کے کئی لیفٹیننٹ جنرلز ریٹائر ہو رہے ہیں جن میں آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام بھی شامل ہیں۔ پاکستانی فوج کے چھہ میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے جن افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے ان میں میجر جنرل رضوان اختربھی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲